ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل بلدیہ کی عام میٹنگ میں شہر کے کئی مسائل پر تبادلہ خیال:بلدیہ انجنئیر کے رویہ پر ممبران برہم

بھٹکل بلدیہ کی عام میٹنگ میں شہر کے کئی مسائل پر تبادلہ خیال:بلدیہ انجنئیر کے رویہ پر ممبران برہم

Fri, 01 Dec 2017 20:45:23    S.O. News Service

بھٹکل :یکم دسمبر(ایس اؤنیوز)جمعہ کوبلدیہ صدر محمد صادق مٹاکی صدارت میں منعقدہ بھٹکل بلدیہ کی عام میٹنگ میں بھٹکل بلدیہ حدود میں جاری کئی ترقیاتی  کام خستہ ہونے کی عوام کی طرف سے شکایات موصول ہونے پر بلدیہ ممبران نے بلدیہ انجنئیر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ دوران میٹنگ ممبران نے بلدیہ انجنئیر کے رویہ پر اعتراض جتاتے ہوئے کہاکہ عوام کی طرف سے مسلسل شکایات موصول ہورہی ہیں کہ شہر میں جاری ترقیاتی   کاموں کی انجنئیر صحیح طورپر نگرانی نہیں کررہے ہیں۔ اس موقع پر انجنئیر کو ہدایات دی گئیں کہ میٹنگ میں جتنے بھی مسائل پیش ہوئے ہیں ان کی فہرست بنا کر باقاعدہ نگرانی کریں۔ میٹنگ میں میونسپل کونسلر فیاض ملا کی طرف سے بلدیہ کو تحریر ی طورپر دئیے گئے مسائل پر بھی غورکیاگیا ۔ فیاض ملانے لکھا تھاکہ بھٹکل میں ہفتہ میں ایک مرتبہ آرٹی اؤ کیمپ ہونےسے عوام کو دشواری ہورہی ہے، لائسنس کے لئے ضروری فوٹونکالنے باربار ہوناور جانامجبوری ہوگئی ہے اسی لئے بھٹکل میں ہی فوٹو کاانتظام کیاجائے ۔ اسی طرح سرکار کی طرف سے جاری کردہ اقلیتی اسکیموں کے متعلق بلدیہ ممبران کو کوئی جانکاری نہیں دی جاتی  اس سلسلے میں بلدیہ افسران توجہ دیں۔ جہاں تک بھٹکل کو میدانی رفع حاجت سے پاک قرار دینے کا مسئلہ ہے جنوری 2018سے سوچھ سرویکشنا کے ذریعے گھر گھر پہنچ کر سروے کیا جائے گا اس کے بعد ہی سوچھ  بھٹکل کا اعلان کیا جائے گا۔ اسی طرح شہری صفائی ، سڑکوں کی پاکی، پاکیزہ ماحول بنانے کی بلدیہ نے عوام سے اپیل کی ہے۔

6دسمبر کو ریاستی وزیرا علیٰ سدرامیا کی تشریف آوری کے موقع پر بھٹکل بلدیہ کی طرف سے شہری ترقی ، گرہا بھاگیہ، اندراکینٹن کاموں کا افتتاح ہوگا اس موقع پر تمام بلدیہ ممبران کو شرکت کرنے کی بلدیہ صدر محمد صادق مٹا نے اپیل کی۔

میٹنگ کے آخر میں گذشتہ 34سالوں سے بلدیہ سواری کے ڈرائیور کے طورپر خدمات انجام دے کر سبکدوش ہونے والے  منجوناتھ نائک کی بلدیہ کی طرف سے تہنیت کی گئی اور اان کے ساتھ   نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا ۔ میٹنگ میں نائب صدر کے ایم اشفاق سمیت  بلدیہ ممبران اور افسران موجود تھے۔

1_(1).jpg


Share: